میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کی تیاری کے لیے میلبرن میں بھرپور پریکٹس کی اس دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی موجود رہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب کپتان شاداب خان پہلے سیشن میں شریک نہ ہوئے،پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس کے لیے میلبرن پہنچی تو بادل بھی میلبرن گراﺅنڈ پہنچ گئے، بارش شروع ہوئی تو ٹیم نے انڈور ٹریننگ کا پلان بنایا لیکن کچھ دیر بعد بارش تھم گئی اور دھوپ نکل آئی جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیٹ ایریا میں پریکٹس سیشن کیا۔
شاداب خان کے پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ آرام کرنا چاہتے تھے انہیں کوئی انجری نہیں ہے،گرین شرٹس کے پریکٹس سیشن میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی موجود تھے جنہوں نے پریکٹس سیشن دیکھا اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات بھی کی۔
