ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریشر 92ء میں زیادہ تھا، اس بار کم ہے، انضمام الحق

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ 92 میں پریشر زیادہ تھا لیکن اب کی بار کم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا خوشی کی بات ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچا ہے، اب کی بار بھی حالات و واقعات تو92 والیہی ہیں، تب بھی باہر ہوتے نظر آرہے تھے اب کی بار ویسا ہی تھا، سیمی فائنل نیوزی لینڈ سے فائنل انگلینڈ سے ہوا وینیو بھی یہی تھا۔

انضمام الحق نے کہا کنڈیشن کو دیکھ کر ہی پہلے بیٹنگ اور بالنگ کا فیصلہ ہوسکتا ہے، ٹیم کا کمبی نیشن بہتر سے بہتر ہورہا ہے، لڑکوں پر تنقید ہوتو ہی اصلاح بھی ہوتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا تنقید بھی ضرورت سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، تعریف بھی حساب سے ہونی چاہیئے، رضوان اور بابر ہمارے نمبر ون اور نمبر ٹو ہیں، اس وقت تبدیلی کی گنجائش نہیں، صرف جیت کا سوچنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں