ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ائرشو میں شرکت، جے ایف 17 توجہ کا مرکز رہا

اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ائرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت، ائرشو میں جے ایف 17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائرشو میں مختلف ممالک کے وفود اور اعلیٰ فوجی حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کے ساتھ ملکی سطح پر تیار کردہ جے ایف17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

جے ایف17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے ائرشو میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ائرشو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں