English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ ، شہری کیخلاف متنازع ٹرینڈ میں ٹوئٹس کرنے پر مقدمہ خارج

القمر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کیخلاف متنازع ٹرینڈ میں ٹوئٹس کرنے پر درج مقدمہ خارج کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس بابر ستار نے شہری پر متنازع ٹرینڈ میں ٹوئٹس کرنے پر مقدمے کے اندراج کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔دلائل سننے کے بعد جسٹس بابر ستار نے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کے خلاف درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ شہری نے اپنی ٹویٹ میں مخصوص ٹرینڈ سے متعلق بات کی تھی، ٹوئٹ میں ویگو ڈالے اور جبری گمشدگیوں کے خدشے کی بات کی گئی۔

ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ شہری نے کہا تھا اس ٹرینڈ میں لکھنے پر ماورائے قانون کارروائی ہوسکتی ہے، ایف آئی اے نے حقیقت میں اسی بات پر شہری کے خلاف فوجداری کیس بنادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ محض متنازع ٹرینڈ والے ہیش ٹیگ میں ٹویٹ کرنا جرم نہیں، ٹویٹ کرنے والے کے اپنے الفاظ میں جب تک کچھ غلط نہ ہو مقدمہ نہیں بن سکتا۔

عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ ایف آئی آر کی جانب سے مقدمے کے اندراج کا مقصد اظہار رائے پر غیر قانونی سنسر شپ لگاناتھا، ایف آئی اے نے یہ کیس درج کرکے ریاست کا مذاق ہی بنایا، ایف آئی اے کا اس حرکت سے عوام کے ذہن میں شبہات کو تقویت دینا المیہ ہے۔ شہری کے خلاف درج مقدمہ اور جمع کوئی بھی چالان کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے