English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس فسادات کی تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

القمر

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس فسادات کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس سلیکٹ کمیٹی کے خلاف مقدمہ دائر کردیاہے۔

مقدمے میں 6 جنوری 2021 کوکانگریس فسادات کے واقعہ  اور اس کی وجوہات سے منسلک ٹرمپ کی گواہی اور دستاویزات کے حصول کے لیے پیشی کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 ٹرمپ کے وکلا نے موقف اختیارکیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے سابق صدر کو “شہادت کے لیے پیشی سے مکمل استثنیٰ”حاصل ہے اور یہ کہ کمیٹی کے پاس ایسا حکم جاری کرنے کا آئینی اختیار نہیں ہے۔ 

 ٹرمپ کو گزشتہ ماہ جاری نوٹس طلبی کے تحت  4 نومبر تک ہاؤس پینل میں دستاویزات پیش کرنے اور 14 نومبر کو یا اس کے لگ بھگ شروع ہونے والی سماعت میں ہاس سلیکٹ کمیٹی میں گواہی کے لیے حاضر ہونے کا کہاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے