English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں طالبان انتظامیہ کے خلاف قرارداد منظور

القمر

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے خلاف حقوق انسانی کے احترام پر مبنی ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔

193رکنی اسمبلی میں جرمنی کی پیش کردہ قرار داد پر رائے دہی ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر جبر اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے سمیت ملکی معیشت اور انسانی و سماجی حالات کو مزید ابتری کی طرف لے جایا گیا ہے۔

اس قرارداد کو 116ارکان کی حمایت سے منظورکرلیا گیا جبکہ روس اور چین سمیت 10ممالک غیر جانبدار رہے ، قرارداد میں طالبان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حقوق انسانی کا احترام ممکن بنانے کےلئے اپنی پالسیوں میں تبدیلیاں لائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے