فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک حقیقی آزادی نہیں ملتی ہم جھکنے والے نہیں.
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فیصل آباد والو!آپ نے راناثنااللہ کواتنا ڈرایا کہ وہ اسپتال پہنچ گیا، آپ کے ڈر کی وجہ سے پہلے اس کی مونچھیں چھوٹی ہوئیں پھر بیمار ہوگیا.
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ راناثنااللہ کو صحت کیساتھ ہدایت بھی دے، اسد عمر نے کہا کہ کیا آپ نے عمران خان جیساجرات مند لیڈر دیکھا ہے؟ ایک ہفتہ پہلے تک ہمارا لیڈر زخمی تھا،آج ہمارا کپتان شیرکی طرح دھاڑرہاہے.
اسد عمر کاکہنا تھا کہ ہمارے کارکن بھی عمران خان کی طرح دلیرہیں، جب تک حقیقی آزادی حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
