کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسندھ اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بس بہت ہو چکا، اب صرف عدالتوں سے ہی امید ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بدتر ہے، اس کے باوجود 6 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد بھیج دیئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ نفری کی کمی کو بنیاد بنا کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، کیا ستم ہے کہ سابق وزیراعظم کی ایف آئی آر درج نہیں ہورہی، بس بہت ہو چکا، اب صرف عدالتوں سے ہی امید ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ ہونے سے حالات سمجھ سکتے ہیں، جن کا اختیار ہے وہ بے اختیار ہیں اور جن کا اختیار نہیں وہ سب کچھ کررہے ہیں۔
