English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب اختر نے  محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر جواب دے دیا

القمر

لاہور:پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ پر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹر سے سوال کیا،

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنیٹوئٹر اکانٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بناکر ٹیم کی ہار پر دکھ کا اظہار کیا،تاہم بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ایک متنازع ٹوئٹ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوری برادر اسے کرما کہتے ہیں۔

شعیب اختر نے محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر انہیں جواب دیتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کے کمنٹس دکھائے اور پوچھا کہ اس مناسب ٹوئٹ کو آپ کیا کہتے ہیں،اپنی ٹوئٹ میں ہرشا نے 137 کے ٹوٹل کا شاندار طریقے سے دفاع کرنے پر پاکستانی بولنگ لائن کی تعریف کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے