English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاداب خان نے ٹی 20کرکٹ میں 98 وکٹیں لے کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

القمر

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپینر شاداب خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، شاداب خان ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی طرف سے 98 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے سابق لیگ اسپینر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔شاداب خان نے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ میں 84 میچز کھیل کر 98 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شاداب خان کی کارکردگی عمدہ رہی ہے۔ لیگ اسپینر نے پورے ٹورنامنٹ میں 11 کھلاڑیوں کو آٹ کیا،اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شاہد آفریدی کے پاس تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں شاداب خان نے لی، جبکہ شاہد آفریدی نے  99 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 98 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر عمر گل نے 60 میچز میں 85 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جس کے بعد وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے