English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 30نومبر تک سیاست واضح ہوجائیگی،لندن میں فیصلے پر اتحادیوں کی کیا حیثیت ہے ، شیخ رشید

القمر

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 30 نومبر تک سیاست واضح ہوجائیگی،لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں ، نواز شریف اپنا جنم دن اور نیوائیر اپنی بیٹی کیساتھ لندن میں منائیں گے.

 پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لندن میں فیصلہ کرنے کے بعداتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے مرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی۔عمران خان کے سب سے اچھے تعلقات سعودی پرنسMBSسے ہیں۔ بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئے نیب میں کیس ختم کرانے والوں کا تانتا بندھا ہے احتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا 30 نومبرتک سیاست واضح ہوجائیگینواز شریف اپناجنم دن اورنیوائیراپنی بیٹی کیساتھ لندن میں منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیاہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی۔ ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آگئے ہیں۔ان کا حقیقی دارلحکومت لندن ہے،پاکستان میں تاوان لینے آتے ہیں۔نوازشریف نے جس کوبھی تعنیات کیااسی سے پھڈا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے