English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دفعہ 144 کی خلاف وزری پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

القمر

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف رہنماؤں کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس میں اسد عمر،علی نواز اعوان، راجہ خرم شہزاد اور فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں 22 نومبر تک توسیع دے دی۔

 پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان،راجہ خرم شہزاد اور فیصل جاوید جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے  جبکہ تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان اور وکیل قیصر جدون  بھی عدالت میں پیش ہوئے علی نواز اعوان، فیصل جاوید اور راجہ خرم شہزاد کی حاضری لگا دی گئی۔

 اسدعمر پیش نہ ہوئے عدالت نے کہا کہ اسدعمر سے پوچھ لیں، ائیں گے یا نہیں، درخواستِ ضمانت کا فیصلہ سننے کے لییعدالت پیشی لازم ہے جس پر اسد عمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسدعمر اسلام آباد نہیں۔

 اگلی سماعت پر فیصلہ سنانے کے لیے تاریخ دیدیں جس پر عدالت نے کہا کہ علی نواز اعوان سیاسی شخصیت ہیں کافی سمجھدار ہیں سماعت کے دوران سینیٹر فیصل جاوید روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ میں ہر بار پیشی پر آیا ہوں لیکن کئی دنوں سے بخار محسوس کررہا ہوں طبیعت ناسازی کے باعث کنٹینر پر نہیں جاپارہا اگلی سماعت کی تاریخ میں زیادہ وقفہ دے دیں عدالت نے وکیل بابراعوان اور وکیل فیصر جدون کی جانب سے 22 نومبر کو محفوظ فیصلہ سنانیکی استدعا منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے