English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو لگنے والی گولیوں کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی

القمر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لگنے والی گولیوں کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی،

عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔

زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے،شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی۔ 

ڈاکٹرز کی جانب سے زخموں کا طبعی معائنہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا،واضح رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے