ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ: توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا

 اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا۔

توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔

 یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔گزشتہ ماہ، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے، جھوٹا اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر آرٹیکل 63 ون پی کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جارہا ہے، ان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں