English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واشنگٹن سے دوستی عمران خان کا میگا یوٹرن ہے، حافظ حمد اللہ

القمر

 اسلام آباد: ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ امریکی سازشی بیانیہ سے دستبرداری اور واشنگٹن سے دوستی عمران خان کا میگا یوٹرن ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان کے فنانشل ٹائمز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکی سازشی بیانیہ سے دستبرداری اور واشنگٹن سے دوستی عمران خان کا میگا یوٹرن ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ عمران سائفر کو بنیاد بناکر سات مہینے پاکستانی قوم کے جذبات سے کھیلتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آزادی خودمختاری خودداری اور سالمیت کو دائو پر لگایا ،تم نے پاکستان کو دنیا میں تنہا اور رسوا کرکے تماشابنادیا ۔

 حافظ حمد اللہ نے کہاکہ تم نے سائفر ہاتھ میں ہلا ہلا کر جھوٹ بولا قوم کو بے وقوف بنایا ۔ امریکی سازشی بیانیہ سے محض دستبرداری کافی نہیں تمہیں جھوٹ کا جواب دینے کے ساتھ قوم اور ریاست سے معافی مانگنی ہوگی ۔

 حافظ حمد اللہ نے کہاہک کیا تم نے ریاست کو کھیلونا اور قوم کو بھیڑ بکریوں کا ریوڑ سمجھ رکھاہے؟ ایک دن امریکی سازشی بیانیہ دوسرے دن سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ آج دستبرداری یہ جھوٹ ڈرامہ بازی اور منافقت نہیں چلے گی آپ کا محاسبہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیاپاکستان ریاست مدینہ غلامی نامنظور حقیقی آزادی جیسے جھوٹے نعروں پر قوم مزید اعتماد نہیں کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے