English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائی کورٹ ،9 سال سے شناختی کارڈ نہ بنانے پر سیکریٹری داخلہ، ڈی جی نادراکو نوٹسز جاری

القمر

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لانڈھی کے رہائشی کی 9 سال سے شناختی کارڈ نہ بنانے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی نادرا کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ درخواست گزار کے شناختی کارڈ کی مدت 2013 میں ختم ہوگئی تھی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ درخواست گزار کی اہلیہ کا شناختی کارڈ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کو درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی بتایا ہے کہ شناختی کارڈ نہ بننے کی وجہ سے درخواست گزار کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے