پشاور: پولیس نے مختلف علاقوں کی حدود میں منشیات کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ایس ایچ او تھانہ سربند مدثر حیات، ایس ایچ او تھانہ انقلاب مسعود ،ایس ایچ اوتھانہ بڈھ بیر اعجاز نبی اورایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ بلال حسین کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران اسماعیل ولد خان زمیر، بلال ولد انداز گل، رحیم اللہ ولد ملا جان،ہمزہ ولد نورشاد،عثمان ولد جانان اور عرفان ولد بادام گل کو گرفتار کرلیاگیا جن میں آئس سپلائی کرنے والے بھی شامل ہیں۔
ملزمان کا تعلق پشاور شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو حیات آباد، اند رون شہر اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے میںملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر18کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
