English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، امیدواروں کے کاغذ ات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع

القمر

  اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے منگل سے امیدواروں کے کاغذ ات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی جو18 نومبر تک جاری رہے گی۔ 

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 نومبر تھی،اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 3866 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال منگل سے شروع ہوئی جو 18 نومبر تک مکمل کی جائے گی جبکہ یکم دسمبر کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی،31دسمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے