English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

القمر

 لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تاجر رہنما نعیم میر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے جاری کیے گئے حکم میں کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا عدالتوں اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 

تحریری حکم میں لاہور ہائی کورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پولیس نے درخواست گزار کی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر کوئی کارروائی کی ہے؟۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قانونی نکات پر عدالت کی معاونت کریں۔تحریری حکم میں عدالتِ عالیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ لاء  افسران آئین اورعدالتی فیصلوں کی روشنی میں 21 نومبر کو معاونت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے