English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، خرم شیر زمان

القمر

کراچی:تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں نالائق کا ٹولہ بیٹھا ہوا  ہے، اس صوبے کے حالات بہت زیادہ برے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 15 سالوں سے پیپلزپارٹی کی جو حکومت قائم ہے وہ پوری کوشش کرتی ہے اس صوبے کو موئن جو داڑو میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور مقصد کے لئے بہت محنت بھی کر رہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں جس طرح روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار کی وارداتیں ہورہی ہیں اور لوگوں کا قتل کیا جارہا ہے اس سے پیپلزپارٹی کا کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن ہم اس صوبے کے حالات کی بہتری کے لئے دعاگو ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہاکہ ایسا کہیں نہیں دیکھا گیا ہے کہ صوبے کی پولیس کو کہیں اور نگرانی کرنے لئے بھیجا گیا ہو اور پولیس اہلکاروں کا اسلام آباد میں کوئی پرسان حال نہیں۔ ، یہ صرف سندھ میں ہی ایسا ہورہا ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے