ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے، پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایم اے کاکول اوربلوچ رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کے الوداعی دورے کیئے جس میں انہوں نے تربیتی ادارے کے معیار اور مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کی کوششوں کو سراہا اورپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی ایم اے کا کول آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایم اے کے کیڈٹس اور افسران سے دوران بات چیت کہا کہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بلوچ رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا جہاں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے گفتگو میں پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں