ٹنڈوآدم:الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے سیلاب و برسات متاثرین کیلئے 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح محمدی چوک پر اولڈ فائربریگیڈ اسٹیشن پر چیف مونسپل آفیسر ٹنڈوآدم باقر حسین بروھی نے کیا۔ موبائل میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مدثر نے 250 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن موبائل ہیلتھ یونٹ پاکستان کے انچارج رشید ہاشمی نے بتایا کہ ہم نے ٹنڈوآدم میں ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا،سی بی سی سمیت دیگر بلڈ ٹیسٹ کرکے ڈاکٹر کے معائنے کے بعد مریضوں کو دوائیں فراہم کی ہیں ٹنڈوآدم میں 6روز تک عوام کو تمام سہولیات فری میں فراہم کی جائیں گی۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالغفور انصاری، مشتاق احمد عادل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فانڈیشن ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی برسات و سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے ہزاروں افراد کو راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کررہی ہے ہم متاثرین کی بحالی تک خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔
