English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،اجلاس 20 دسمبر کو ہو گا

القمر

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،اجلاس اب 20 دسمبر کو ہو گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس18 نومبر 2022 بروز جمعہ کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 20 دسمبر 2022 بروز منگل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے