اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی میں اصل میں بڑا اجتماع ہوگا، لاکھوں لوگ راولپنڈی آئیں گے ، تاریخ میں اس سے پہلے ایسا اجتماع نہیں ہوا ہوگا،عمران خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے تحائف بیچے لیکن عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی بیچی تھی ۔
عمر فاروق تاجر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمر فاروق ظہور ناروے کے شہری ہیں اس کے بھائی جیلوں میں ہیں، عمر فاروق ظہور پر خود کیس بنا ہوا ہے ، بعد میں وہ پاکستان آئے ، عمر فاروق ظہور نے پاکستان میں صوفیہ مرزا سے شادی کی ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں جھوٹ بولا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو غیر قانونی طریقہ استعمال کرتے ہوئے سازش کرکے ہٹایا گیا ،صرف ایک ہی سکینڈل پر بار بار بات کی جاتی ہے ۔ بطور وزیراعظم عمران خان 2018 میں پہلی بار سعودی عرب گئے ، سعودی عرب میں بادشاہ سلامت سے ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں عمران خان کو ایک گھڑی تحفے میں دی ، عمران خان اور پی ٹی آئی ایک ہی جمہوری نظام کیلئے کھڑے ہیں ، سوالات ہونے چاہیے لیکن جھوٹے نہیں ،کوئی سوال اٹھے تو جواب بھی دینا چاہیے ، جیو میں شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں جھوٹ بالا گیا ، کیبنٹ ڈویژن نے گھڑی کی ویلیو 10 کروڑ روپے کے قریب لگائی ۔
ان کا کہنا تھا کہ رول کے مطابق 20فیصد اداکرکے یہ تحفہ عمران خان کی ذاتی ملکیت میں چلاگیا ،یہ جو تحفہ تھا اسے مارکیٹ میں عمران خان نے بیچ دیا ، یہ تحفہ مارکیٹ میں 5کروڑ70لاکھ کا بکا، کوئی بھی وزیراعظم یا وزیر باہر جاتاہے تو وہاں کی حکومت کوئی نہ کوئی تحفٹہ دیتی ہے ، خان صاحب کے گواشواروں میں بھی اسے ظاہر کیا گیا ، الیکشن کمیشن میں اس کو ڈکلیئرڈ کیا گیا ، سعودی عرب نے جو بھی تحائف دیئے وہ عمران خان نے وصول نہیں کئے ، جب یہ گھڑی ملی تو فارن آفس کے چیف آف پروٹوکول نے وہ تحفہ وصول کیا ۔
انہوں نے کہا کہ رولز کے مطابق چیف آف پروٹوکول نے تحائف وصول کرکے توشہ خانہ میں جمع کرائے ، کابینہ ڈویژن رسیو جاری کرتی ہے جو متعلقہ ادارے کو جاتی ہے ، توشہ خانہ تحفے کی ملکیت کا تعین کرتا ہے ، وزیراعظم آفس کو لکھ کر بھیج جاتا ہے کہ جو تحفہ ملا تھا اس کی قیمت یہ ہے ، پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو رول تھا جو تحفہ ملا اس کی 20فیصد ادا کرکے رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آکر اس قانون کو تبدیل کیا اور 20فیصد بڑھا کر 50فیصد پر لے گئے ۔ آج تک اسی قانون پر تمام وزائے اعظم اور سرکاری آفیسرز نے 20فیصد پر تحائف رکھے تھے ۔ عمر ظہور کے خلاف منی لانڈرنگ کا کس ہے ، عمر ظہور کے خلاف دبئی میں قانونی کارروائی کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔
میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا گروپ کے خلاف لندن میں قانونی کارروائی کا آغاز کررہے ہیں ِ ٹی وی چینل کے پروگرام میں عمر فاروق ظہور کو لایا گیا اور کہا گیا کہ گھڑی اس نے خریدی ،بتانا چاہتا ہوں کہ عمر فاروق ظہور نامی بندے کو گھڑی نہیں بیچی گئی ، احسن جمیل گجر نے واضح طور پر کہا کہ فرح کبھی بھی عمر ظہور سے نہیں ملی ۔
