ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس ،عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل

لاہور: ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 2 صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان کی درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، ایف آئی اے اور دیگر فریقین آئندہ سماعت پر تحریری جواب اور رپورٹ دیں۔ 

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر آئندہ کارروائی 7 دسمبر کو ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں