English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوپن یونیورسٹی میں مذہبی رواداری پر بین الاقوامی سیمینار

القمر

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مذہبی رواداری پر گذشتہ روز ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت، ڈاکٹر سید محمد انور مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری ، امن اور احترام انسانیت کا مذہب ہے، تمام انبیاء کرام نے محبت ، برداشت ، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا ہے او ر وطن عزیز کے آئین نے اقلیتوں کو مذہبی آزادی کا حق دیا ہے اور یہاں بسنے والے تمام مذاہب کے افراد ایک امت اور پاکستانی ہیں۔

ڈاکٹر سید محمد انو ر نے مزید کہا کہ عدم برداشت اسلام سے بھی دوری اور آئین پاکستان سے بھی دوری ہے، اقلیتی حقوق ہماری ریاست ذمہ داری بنتی ہے، جمہوری اور حکومتی اداروں کو اقلیتوں کا ایک قدم بڑھ کر خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے