لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو ایک بار پھر طلب کر لیا، اینٹی کرپشن پنجاب نے راناثنا اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو طلب کیا ہے۔
راناثنا اور اہلیہ کو چکوال میں نجی ہاسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں طلب کیاگیا۔ہاﺅسنگ سوسائٹی کےمالک اور سرکاری افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ اور اہلیہ پر 2 پلاٹ بطور رشوت لینےکا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب پہلے بھی راناثنا کو طلب کےنوٹس جاری کرچکا ہے۔
دوسری جانب رجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے 4 سال پرانے مقدمےکے ریکارڈ میں جعلسازی کی ہے اینٹی کرپشن پنجاب نے حقائق چھپا کر دھوکہ دہی کر کے وارنٹ حاصل کئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی یہ حرکت وفاقی حکومت پرمہم جوئی کی مذموم سازش ہے۔
