English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ کب آئے گا؟

القمر

اسلام آباد : الیکشن کمیشن 22 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنائےگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 22 نومبر کو کراچی بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنایا جائےگا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ روز سماعت میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر ہونے چاہئیں، صوبائی حکومتیں چاہتی نہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، پہلے بھی صوبوں میں بہت مشکل سے بلدیاتی انتخابات کرائے، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے میں بہت مشکل آرہی ہے لیکن ہم کرالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے