English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہورمیں  ڈرون طیارہ اڑانے والا شخص گرفتار

القمر

لاہورپولیس نے ڈرون طیارہ اڑانے والاشخص حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج ٹرین ٹرمینل کے واشنگ ایریا میں ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک کروایا گیا، جس میں کوئی بارود یا ڈیوائس تو نہیں ملی البتہ طیارے کے نچلے حصے میں کیمرہ نصب تھا۔

چوہنگ پولیس نے اورنج ٹرین لائن سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے تفتیش شروع کردی کہ ریموٹ کنٹرول طیارہ کہاں سے آپریٹ ہوا ۔

حساس تنصیب کے اندر پہنچ کر کیسے گرگیا۔تھانہ چوہنگ پولیس نے طیارہ آپریٹ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جس کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے۔

حامد نامی شخص نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈرون کیمروں کا مکینک ہے اور ٹیسٹ فلائٹ لیتے ہوئے ڈرون طیارہ آوٹ آف رینج ہوکر اورنج ٹرین لائن کے واشنگ ایریا میں جا گرا۔

دوسری جانب پولیس نے تخریب کاری سمیت مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور طیارے کے پرزے فرانزک کے لئے اسلام آباد بھجوائیں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے