نیامے: نائیجر کی شمالی ریاست پلاٹیو میں کاشتکار اور چرواہا قبائلی تکرار، مسلح افراد کے گاؤں پر حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا کہنا تھا کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد نے شام کے وقت چرواہوں کے میکاٹاکو گاؤں پر حملہ کر کے 12افراد کو قتل کر دیا ہے۔
ریاست پلاٹیو کے گورنر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں کاشتکار اور چرواہا قبائل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کیے جانے والے حملوں، کھیتوں کو جلانے، مویشیوں کو مارنے اور ایک دوسرے کی املاک کو تباہ کرنے جیسے واقعات میں دن بہ دن اضافہ تشویشناک امر ہے۔
پلاٹیو کے گورنر نے تصدیق کی کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد کی جانب سے چرواہا قبیلے کے ایک گاؤں پر کیے گئے حملے میں 12افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
