ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار مزید 3 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

تہران: ایران میں زیر حراست لڑکی کی ہلاکت پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار مزید تین مظاہرین کو سزائے موت سنا دی گئی۔

ایرانیمیڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث تین افراد کو سزائے موت سنائی ہے، سزائے موت سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں، ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور دہشت گردی پھیلانے پر سنائی گئی ہے،گزشتہ 3دنوں میں مجموعی طور پر 5مظاہرین کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

سزائے موت کے مجرم اپنی سزائوں کے خلاف عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں،انسانی حقوق گروپوں کے مطابق ایرانی مظاہروں میں 15ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف 17ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں