English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ کی فٹبال ٹیم F-16طیاروں کی حفاظت میں قطر پہنچ گئی

القمر

دوحہ: پولینڈ کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے F-16طیاروں کی حفاظت میں قطر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی ٹیم ملک سے روانہ ہوئی تو ایک حیران کن منظر دیکھا گیا۔ قطر کے لیے سفر کرنے والی پولینڈ کی قومی فٹ بال ٹیم کے جہاز کے ساتھ ساتھ ہوا میں دو F-16 لڑاکا طیارے بھی موجود تھے۔ ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں F-16 فائٹر جیٹس کی جوڑی کو ٹیم کے طیارے کے ساتھ اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ہمیں F-16 طیاروں کے ہمراہ پولینڈ کی جنوبی سرحد پر لے جایا گیا۔اس ٹویٹ کے ساتھ ایک وڈیو بھی پوسٹ کی گئی اور آخر میں  آپ کا شکریہ اور پائلٹوں کو سلام ! بھی لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹیم کی طرف سے لی گئی تصاویر میں F-16 پائلٹوں میں سے ایک کو اپنے کاک پٹ کی کھڑکی میں قومی اسکواڈ کے نام کا نشان رکھے ہوئے دکھایا گیا۔

فٹبال ورلڈ کپ اتوار سے قطر میں شروع ہورہا ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کیلیے میزبان ملک کی جانب سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں،کئی انتہائی خوبصورت اسٹیڈیمز بھی تیار کیے گئے۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران کچھ دن قبل ایک میزائل گرنے سے پولینڈ میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس واقعے کے بعد سے پولینڈ کی فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور پولینڈ کے مقامی میڈیا میں فٹبال ٹیم کے ہمراہ لڑاکا طیاروں کی روانگی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے