English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 آرمی چیف کی تعیناتی پر تبصرے بند ہونے چاہییں، چودھری شجاعت

القمر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے۔

سعودی عرب سے واپسی پر گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی گرد و غبار سے بالا تر رہنی چاہیے، آئین اور قانون نے تعیناتی کے جو معیار قائم کیے انہیں فالو کرنا چاہیے، سیاستدان کو بیان بازی کے ذریعے معاملے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ سیاست ضبط و تحمل کا نام ہے، محاذ آرائی کا نہیں، جو جس کا کام ہے وہ ذمے داری ادا کرے، تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے، تبصرہ آرائی سے یوں لگتا ہے ہر کوئی بندوق چلانے کی مہارت کا خواہشمند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے