English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

القمر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو(نیب) کی حمزہ شہباز کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کے خلاف نیب درخواست پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 24 نومبر کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے