ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے  ہوشاب میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن وترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں