ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام راولپنڈی کے لیے تیار ہیں عمران خان آج کال دیں گے،فواد چودھری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’حقیقی_آزادی_مارچ‘ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہو نے کے لیے پہنچے گا، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کی قیادت میں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ گزشتہ روز جہلم پہنچا تھا اور  گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو نئی درخواست دی جائے۔

سابق وفاقی وزیراور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آخری مرحلہ آ گیا ہے، تیار رہیں، عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے گزشتہ روز روات کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو بغیر اجازت پنڈی میں داخل ہونے سے روکنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں