شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم ہی معلومات سامنے آتی ہیں اور اب اُن کی بیٹی کی تصویر پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بین البراعظمی میزائل کے تجربے کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی بیٹی کے ساتھ تصویرسامنے آ گئی۔ تصویر میں کم جونگ ان کو اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
کم جونگ اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے میڈیا پر بہت کم معلومات ہیں تاہم ایک سابق باسکٹ بال اسٹار ڈینس روڈمین نے 2013 میں برطانوی اخبار دی گارجین بتایا تھا کہ کم جونگ اُن کی بیٹی کا نام ’جُو ائی‘ ہے۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی اہلیہ بھی تجربے کے وقت ان کے ساتھ موجود تھیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کم جونگ ان کی بیٹی کی تصویر منظرعام پر آئی ہے۔
