ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کیلئے نیا شاندار ‘بلا’ تیار، انگلش برانڈ نے ویڈیو جاری کر دی

 لندن:دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے انگلینڈ کے معروف اسپورٹس برانڈ نے نیا بلا تیار  کیا ہے،

گرے نکولس نامی معروف برانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر گزشتہ روز ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابر اعظم کے لیے تیار ہونے والے شاندار بلے کو دکھایا گیا.

ویڈیو میں کیپشن لکھا گیا کہ ‘بابر کے لیے تیار کردہ یہ نیا بلا دیوانہ کر دینے والا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم بہت جلد اس بیٹ کے ساتھ گراونڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے.

گرے نکولس کے انسٹاگرام اکائونٹ پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پہلی پوسٹ ہی پاکستانی بیٹرز شان مسعود، رضوان اور  بابر کی بلا اٹھائے ہوئے لی گئی تصویر ہے،

بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ کین ولیمسن اس کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں