ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست پربھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

نئی دہلی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینیئر  نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا،

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو جمعہ کو برطرف کیا،سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل تھی.

بی سی سی آئی نے سینیئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی برطرفی کے ساتھ ہی نیشنل سلیکٹرز کے عہدے کے لیے درخواستیں بھی طلب کی ہیں،

چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کے دور میں بھارت  ٹی 20ورلڈ کپ  2021میں بھی ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا جبکہ  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں  بھی ہار گیا تھا،

بھارت کو سیمی فائنل میں بدترین شکست، پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مدمقابل ہونگے، تاہم اب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر کافی سوال اٹھائے جارہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں