فٹبال ورلڈکپ 2022 کے میزبان ملک قطر پر انسانی حقوق کی آڑ میں تنقید کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے یورپ کی منافقت قرار دے دیا۔
فٹبال کا سب سے بڑا عالمی میلہ فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز آج قطر میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا، پہلا میچ میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔
12 برس قبل ورلڈ کپ کی میزبانی کا حق ملنے کے بعد سے قطر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
تارکین وطن اور ہم جنس پرست افراد کے حقوق سمیت شراب کی فروخت کے علاوہ قطر جتنے حجم والے ملک کی ورلڈ کپ کی میزبانی کی اہلیت پر پہلے روز سے سخت سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔
ورلڈکپ کے آغاز سے ایک روز قبل دوحا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گیانی انفانٹینو نے قطر اور فیفا کا بھرپور دفاع کیا، انہوں نے یورپ کے ماضی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ قطر پر سوال اٹھانے کا حق یورپ کو حاصل نہیں۔
ماضی میں یورپ کی جانب سے تارکین وطن، ہم جنس پرستی اور خواتین کو ووٹ کا حق دینے میں ہچکچاہٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو اخلاقیات کا سبق دینے سے پہلے ہم یورپی گزشتہ 3 ہزار برسوں سے جو کچھ کر رہے ہیں اس کے لیے ہمیں آئندہ 3 ہزار برس تک معافی مانگنی چاہیے’۔
یہ ورلڈ کپ کے آغاز کا ایک غیر معمولی طریقہ تھا لیکن گیانی انفانٹینو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ’ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی سب کی توجہ فٹبال پر ہی مرکوز ہوگی‘۔
FIFA president Gianni Infantino says the West is in no position ‘to give moral lessons’ to Qatar, adding that European nations should instead apologise for their own histories.
Read more here 👉 https://t.co/k4QvT4osug
📷 REUTERS/Matthew Childs pic.twitter.com/XNiiaifc77
— Sky News (@SkyNews) November 19, 2022
