English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جدید طرز پر تعمیر اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ2022ء کا فائنل چینی کمپنی چائناریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے تعمیر کردہ جدید ترین اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایک پاکستانی کنٹریکٹ منیجر محمد سیف اعجاز نے اس پراجیکٹ میں حصہ لیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ اتنے بڑے تعمیراتی منصوبے میں حصہ لینے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا، یہ منصوبہ نہ صرف قطر بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک مجسمیت کی حیثیت کی مانند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کے اور ان کی چائناریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے ایک ایسے اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لیا جہاں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

یہ اسٹیڈیم قطر کے ساحلی شہر لوسیل میں واقع ہے جو دارالحکومت دوحہ سے 20 کلومیٹر دور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے