English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اسپتال کے آئی سی یو میں بھینس گھس گئی، عملہ غائب، وڈیو وائرل

buffalo

نئی دہلی: بھارت کے ایک اسپتال میں انٹینسیو کیئر یونٹ(آئی سی یو)میں گائے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کے تیماداروں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے اسپتال کے آئی سی یو میں گائے نہ صرف آسانی سے گھس گئی بلکہ وہاں رکھے کچرے کے ڈبے سے کچرا بھی کھایا۔

آئی سی یو میں گھسنے کے بعد  گائے انتہائی اطمینان سے کھڑے ہو کر جگالی کرتی رہی اور اس دوران آئی سی یو کا پورا عملہ غائب تھا۔

گائے کی آئی سی یو میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال کی انتظامیہ نے اسٹاف، سیکورٹی گارڈ وارڈ انچارج کو معطل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے