English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیف بھی شامل

 لندن:انگلش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ میں ایک شیف کو بھی شامل کر لیا،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلش ٹیم پاکستانی شیف کے بنے کھانوں سے مطمئن نہیں تھی، اس لیے اب ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا شیف ساتھ لائے گی،

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلش ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کے کئی ارکان نے معدے کی خرابی کی شکایت کی تھی، انگلش بورڈ کے مطابق ایسا ممکنہ طور پر میچوں کے دوران فراہم کی گئی خوراک کے باعث ہوا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے معین علی نے کہا تھا کہ انہیں کراچی کے کھانے لاہور کے مقابلے میں زیادہ اچھے لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے