ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ: ایران کو کسی صورت جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننا چاہیے

برطانیہ کے وزیر خارجہ ‘جیمز کلیورلی’ نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننا چاہیے۔

جیمز کلیورلی نے ٹویٹر سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "ایران اپنے جوہری پروگرام کو مزید وسعت دے رہا ہے اور یہ اقدام اس خطرے کا ایک اور ثبوت ہے جو ایرانی انتظامیہ کی وجہ سے گلوبل سلامتی کو لاحق ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایک ایسی انتظامیہ جو اندرونِ ملک اپنے شہریوں پر ظلم کر رہی ہے وہ یقیناً ملک سے باہر ہمارے دوست اور اتحادی ممالک کے لئے بھی خطرہ ہو گی۔ ایران کو کسی صورت جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننا چاہیے”۔

واضح رہے کہ ایران نے، "بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی UAEA کے ساتھ ناکافی تعاون کی وجہ سے”، UAEA انتظامی کمیٹی  کے ایران مخالف فیصلے کے خلاف بطور ردعمل فردو جوہری تنصیب میں یورینیئم کی 60 فیصد افزودگی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں