English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایوان صدر: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتیوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : ایوان صدر کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتیوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دے دی ہے۔ سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف تعینات ہوں گے، ان کے بطور چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا اطلاق 29نومبر 2022سے ہو گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ساحرشمشاد کو بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، ان کے بطور چیئرمین جے سی ایس سی تعیناتی کا اطلاق 27نومبر 2022سے ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے