English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کا اگنی 3 نیوکلیئر بیلسٹک میزائل کا تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے ریاست اڑیسہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے اگنی 3نیوکلیئر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا اگنی 3بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کی اگنی سیریز میں پرتھوی شارٹ رینج بیلسٹک میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ یہ تجربہ اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے زیراہتمام معمول کے یوزر ٹریننگ لانچوں کا حصہ تھا۔واضح رہے کہ بھارت خطے میں بالادستی حاصل کرنے کیلئے ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے