ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشرے میں نئے نظام کی جانب منتقلی ہو رہی ہے: صدر ایمانوئل میکرون

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ان کے ملک میں پرانے نظام  سے ایک نئے  نظام   طرف اجتماعی منتقلی ہو رہی ہے۔

میکرون  نے دارالحکومت پیرس کے ایلیسی پیلس میں اپنے ملک اور یوکرین کے کچھ میئرز کی میزبانی کرتے ہوئے فرانسیسی معاشرے میں ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی کی ہے۔

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ تشدد معاشروں میں سرایت  کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں نفرت اور تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ ہم ان لوگوں کو منتخب کرتے ہیں جو ہماری نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے فرانس کے مختلف سمندر پار علاقوں میں حالیہ "پرتشدد واقعات” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اجتماعی طور پر ایک پرانے نظام سے  نئے نظام   کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے  یہ  تناؤ پیدا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حالیہ برسوں میں، ” ییلو جیکٹ "، نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا، جنگ اور توانائی کی یورپی براعظم میں واپسی جیسے بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، میکرون نے کہا کہ وہ دوسرے بحرانوں کا بھی  خندہ پیشانی سے مقابلہ کریں گے۔

24 فروری سے جاری یوکرین روس جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے میکرون نے کہا کہ روس یوکرین کے عوام کو مایوسی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔

انہوں نے روس کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ وہ 13 دسمبر کو پیرس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین کی حمایت کے لیے کانفرنس کی شریک صدارت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں