آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لیڈر وہ ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے، لیڈرشپ کی مختلف صلاحیتوں میں سے ایک صلاحیت مشکل فیصلے کرنا ہے اور غلطی کی صورت میں اسے تسلیم کرنا ہے، جو غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر نہیں ہے۔
سعودی نشریاتی ادارے ’اردو نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آرمی چیف نے کرکٹ سے متعلق دلچسپ تبصرے کیے، انہوں نے کھلاڑیوں مختصر گفتگو بھی کی۔
کرکٹرز کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے قائدانہ حلاحیتوں کے حوالے اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ لیڈر مشکل فیصلے بھی کرتا ہے، کبھی وہ کامیاب ہوتا ہے، کبھی ناکام، کامیابی کی صورت میں خاموش اور ناکامی کی صورت میں غلطی تسلیم کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ لیڈر ہی نہیں جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے۔’
اس دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہین شاہ آفریدی سے ان کی انجری کے بارے میں دریافت کیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔
🎥 Highlights from a special event ✨
Recognising and honouring the team’s recent accomplishments and feats 🇵🇰 pic.twitter.com/5nqH06mNvG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2022
