English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ کی ضمانت منظور کرلی گئی

القمر

کراچی: پڑھائی نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ ملزم نذیر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی کی عدالت میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے گرفتار ملزم نذیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پڑھائی نہ کرنے پر ملزم نذیر نے 12سالہ شہیر پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی،ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے