ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیبلشمنٹ نے نئی شروعات کرنی ہے تو پہلے پی ٹی آئی مخالفین کو فارغ کرے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے نئی شروعات کرنی ہے تو ان لوگوں کو فارغ کرے جو مبینہ طور پر تحریک انصاف کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی عزت خود بناتے ہیں، اداروں کی عزت ان کے اعمال کی وجہ سے بنتی ہے۔ ہمیں اداروں سے جو مسئلے تھے وہ دو تین لوگوں سے تھے اگر ہمیں ان سے اختلاف ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ادارے سے اختلاف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میری فوج سے لڑائی ہوجائے لیکن میں بار بار کہتا ہوں کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے۔

میں وہ بندہ ہوں جو سمجھتا ہے کہ غلامی سے بہتر موت ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج تک میں نے اپنی مرضی کا آئی جی یا کسی ادارے کا ہیڈ لگانے کی کوشش نہیں کی۔ ب اداروں پر میرٹ میں لوگ لگنے چاہییں،

میں چاہتا ہوں میرٹ پر تعیناتیاں ہوں، میرٹ سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بات صرف ایک ہے کہ یہ الیکشن کروانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ اگریہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے توہم نے ان سے کیا جنہوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کل اپنی قوم کے لیے جا رہا ہوں، کل کا مجمع تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہوگا قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک فیصلہ کن موڑ پرآکر کھڑا ہوگیا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اہنے آپ کو حقیقی طور پر آزاد کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں